پیپلزپارٹی کا 17 اکتوبرکو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

جلسہ مزار قائد کے قریب باغ جناح میں منعقد کیا جائے گا

جلسے سے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرادری ودیگرمرکزی قائدین خطاب کریں گے فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے باغ جناح میں 17 ستمبر کو بڑے سیاسی جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملوں کی یاد میں 17 ستمبر کو کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام کرے گی۔ جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔


جلسے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے بھرپور انداز میں تیاریاں بھی شروع کردی ہیں، جلسے کے لئے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کے دفتر میں درخواست بھی جمع کروائی ہے۔ پیپلز پارٹی نے درخواست میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی اجازت بھی طلب کی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی و مقامی لیڈروں کو جلسے میں کارکنوں کو مکمل ایس او پیز کے تحت لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو طویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن لوٹی تھیں، اس دوران ان کے قافلے پر یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس میں درجوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story