خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر جب کہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک October 03, 2021
زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں فوٹو: فائل

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ بعض مقامات پر گھروں کی چھتوں اور مساجد سے اذانیں بھی دی گئیں۔ زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ، اس کی زمین کے اندر گہرائی 212 کلومیٹر اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں