دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں


ویب ڈیسک October 03, 2021
۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعجاز احمد، اسسٹنٹ کوچ راؤ افتخاراور فیلڈنگ کوچ کے لئے محتشم رشید کو مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی، دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 19 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عباس آفریدی اور احمد صفی عبداللہ، عاکف جاوید، ارشد اقبال، عرفان اللہ شاہ، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد حارث، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا، سلمان خان، عثمان صلاح الدین اور زاہد محمود بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعجاز احمد، اسسٹنٹ کوچ راؤ افتخاراور فیلڈنگ کوچ کے لئے محتشم رشید کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں