پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز

مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز شرکت کریں گے، ترجمان پاک بحریہ


ویب ڈیسک October 03, 2021
مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز، فضائی اثاثے شرکت کریں گے، ترجمان پاک بحریہ . فوٹو : ایکسپریس

پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا ہے، بحری مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔



 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز شرکت کریں گے، مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔



ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق نسیم البحر دونوں ممالک کی مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی، مشق کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔