مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی سرکاری رائفل سے خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے تاحال خوکدشی کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد 514 ہوگئی


ویب ڈیسک October 03, 2021
خود کشی کا واقعہ ضلع پلوامہ کے فوجی بیس میں پیش آیا، فوٹو: فائل

قابض بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے آرمی بیس میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی اڈے میں گولی چلنے کی آواز سنائی گئی جس سے آرمی بیس میں بھگدڑ مچ گئی۔

گولی کی آواز کے مقام پر بھارتی فوج کے ایک اہلکار کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جب کہ قریب ہی سرکاری رائفل بھی موجود تھی۔ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت اسٹیفن کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے تاحال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 514 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔