وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اہم ناراض وزرا کو منانے میں ناکام

وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانیوں کے باوجود بی اے پی کے ناراض اراکین اپنے موقف پر قائم


Staff Reporter October 03, 2021
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اہم ناراض وزرا کو منانے میں ناکام تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے لیے بھی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکا فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ناراض وزراء کو منانے کی کوششوں میں جت گئے ہیں تاہم انہیں اہم صوبائی وزرا کو رام کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان و صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کی رہائش گاہ گئے اور انہیں منانے کی کوشش کی، جام کمال نے انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ناراض ارکان اسمبلی نے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہیں اور ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں ان کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردار عبدالرحمان کھیتران اور بشری رند کے علاوہ دیگر سے بھی رابطے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین ہونے کے بعد بی اے پی سے ہی تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر پارٹی میں اختلافات دور کرانے کے لیے فعال ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے لیے اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔