ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے تعزیتی اجتماع پر دھماکا 5 افراد جاں بحق

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی


ویب ڈیسک October 03, 2021
دھماکے کے بعد طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، فوٹو: فائل

امارت اسلامیہ افغانستان کے دارالخلافہ کی ایک عید گاہ پر زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک عید گاہ پر زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ دھماکے میں طالبان قیادت محفوظ رہی۔

الجزیرہ کے مطابق دھماکا جس عید گاہ کے مرکزی دروازے پر ہوا وہاں نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہونے والے ہر خودکش حملے یا بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔



طالبان کے ترجمان کی جانب سے بھی عید گاہ پر دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں 5 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔