آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ہی گیس قیمتیں بڑھانے کافیصلہ

آئی ایم ایف کی شرائط کا اوگرا آرڈیننس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اوگرا حکام


Irshad Ansari February 02, 2014
اوگرانے گیس کی قیمتوں میں 59.26 روپے اور68.64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے دبئی میں جاری مذاکرات کے دوران ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اعلان اوگراکافیصلہ آنے کے بعد کیا جائیگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی ٹیم نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بتایاکہ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں 59.26 روپے اور68.64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی اور توقع ہے اوگراکی طرف سے آئندہ ہفتے فیصلہ جاری کردیا جائے گا، جس کی روشنی میں حکومت قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیگی۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ادارےکے چیئرمین کانفرنس میں شرکت کے لئے بیرون ملک ہیں،ان کی واپسی پر قیمتوں بارے فیصلہ کیا جائےگا۔ اوگرا حکام کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا اوگرا آرڈیننس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں