شادی کے سوال پر سلو میاں کا بھارتی گلوکارہ کو دلچسپ جواب

میں یہ نہیں کہوں گا کہ ابھی تھوڑا ٹائم ہے، دراصل اب تو وہ تھوڑا ٹائم بھی نکل چکا ہے، اداکار


ویب ڈیسک October 03, 2021
میں یہ نہیں کہوں گا کہ ابھی تھوڑا ٹائم ہے، دراصل اب تو وہ تھوڑا ٹائم بھی نکل چکا ہے، اداکار - فوٹو:فائل

بالی وڈ کے 'دبنگ' اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی گلوکارہ افسانہ خان کو دلچسپ جواب دیا ہے۔

کئی سالوں سے سلو میاں کے مداح یہی جاننے کے لیے بےتاب ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکار کب شادی کریں گے۔ بھارتی گلوکارہ اور بگ باس 15 کی کنٹیسٹنٹ افسانہ خان نے پریمیئر ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کیا۔

افسانہ خان نے سلو میاں سے پوچھا کہ آپ پیار اور شادی کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں، میں تو اپنے منگیتر کے بغیر بیمار پڑ گئی تھی۔

سلمان خان نے اپنے جواب میں کہا کہ 'میں یہ نہیں کہوں گا کہ ابھی تھوڑا ٹائم ہے، دراصل اب تو وہ تھوڑا ٹائم بھی نکل چکا ہے'۔

گلوکارہ نے پوچھا کہ اگر میں آپ کو 'بھائی' کہوں تو۔۔۔؟ اس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ 'ضرور کہیں، کیونکہ اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پورے ہندوستان کا بھائی ہوگیا ہوں۔

کیا سلو میاں ایسا جواب دے کر اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے؟

اس سے قبل سلمان خان کے والد سلیم خان سے میڈیا نے سوال کیا تھا کہ سلمان خان کب شادی کریں گے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ لوگ مجھ سے ہر سوال کریں لیکن سلمان خان کی شادی کے بارے میں مت پوچھیں کیونکہ یہ تو میں بھی نہیں جانتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔