چاول کے دیوانے شخص نے ’پریشر ککر‘ سے شادی کرلی

یہ نہ ہی زیادہ باتونی ہے اور اسے کھانا بھی پکانا آتا ہے، دلہا خیرلاانعام


ویب ڈیسک October 03, 2021
دلہن نے عروسی لباس کا دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا، فوٹو: فیس بک

انڈونیشیا میں چاول کھانے کے شوقین نوجوان نے کھانا بنانے میں استعمال ہونے والے پریشر ککر سے شادی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں شادی کی ایک ایسی عجیب و غریب تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں دلہن کوئی نازک اندام حسینہ نہیں بلکہ ایک ہوم اپلائنس '' پریشر ککر'' ہے۔

شادی کی اس انوکھی تقریب کی تصاویر کا خود دلہا خیر الانعام نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اشتراک کیا جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خیرلاانعام شادی کے لباس پہنے اور گلے میں ہار ڈالے اپنی اہلیہ پریشر ککر کے ہمراہ ہیں اور شادی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔

man marry with pressure cocker 2

اس موقع پر دلہن پریشر ککر بھی روایتی عروسی لباس کے دوپٹے سے ڈھکا ہوا ہے۔ ایک تصویر میں دلہا کو اپنی اس بے جان دلہن کو بوسہ بھی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جتنی دلچسپ یہ شادی کی تقریب تھی اتنا ہی دلچسپ کیپشن خیر الانعام نے فیس بک پر اپنی دلہن کو متعارف کراتے ہوئے لکھا کہ '' یہ نہ ہی زیادہ باتونی ہے اور اسے کھانا بھی پکانا آتا ہے۔

دلہا خیر الاانعام نے مزید لکھا کہ تمہارے بغیر میرے چاول نہیں پکتے''۔

man marry with pressure cocker 1

سوشل میڈیا تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف نے لکھا کہ ایسی خاموش اور بے تکان مزیدار کھانے بنانے والی بیوی شاید ہی کسی نصیب ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔