وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلیے اسپیکر کو ٹاسک سونپ دیا

اپوزیشن جماعتوں کی تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکج کا حصہ بنایا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک October 03, 2021
اپوزیشن جماعتوں کی تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکج کا حصہ بنایا جائے گا، ذرائع۔(فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے اور ان تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکیج کا حصہ بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔