نارتھ ناظم آباد میں شراب خانہ کھولنے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

حکومت علاقے میں شراب خانہ کھولنے سے روکے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرسکتے ہیں، مظاہرین


ویب ڈیسک October 03, 2021
حکومت علاقے میں شراب خانہ کھولنے سے روکے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرسکتے ہیں، مظاہرین - فوٹو:فائل

نارتھ ناظم آباد میں شراب خانہ کھولنے پر علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں شراب خانہ کھولنے پر علاقہ مکینوں نے سخی حسن چورنگی کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقے میں شراب خانہ نہیں کھولنا چاہیے، خواتین اور بچوں کا گزر ہوتا ہے جبکہ نوجوان نسل کے بھی بگڑنے کے خدشات ہیں۔

ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں شراب خانہ نہیں کھولا جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |