پیمرا افسران کی چوہدری رشید کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست
چیئرمین نے 100سے زائدرشتہ داربھرتی کیے،تعیناتیاں کالعدم کی جائیں،درخواست میںاستدعا
پیمرا کے 11 سینئر افسران نے اپنے ادارے کے چیئرمین چوہدری رشید کے خلاف اقربا پروری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواسست دائر کر دی۔
جنید اختر چوہان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری رشید نے 100 سے زائد قریبی رشتے داروں کو غیرقانونی طریقے سے بھرتی کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کیخلاف انکوائری جلد مکمل کرے اورعدالت پیمرا میں کنٹریکٹ پرکی گئی100 سے زائد بھرتیوں کوکالعدم قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی حکم نہ ماننے والے افسران کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے اور معطلی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
درخواست گزاروں میں ڈی جی پالیسی اشفاق جمانی ،ڈاکٹر مختار،جی ایم پیمرا ناصرایاز،جی ایم لیگل اور سابق قائم مقام چیئرمین پیمراعبدالجباربھی شامل ہیں ۔چوہدری رشید نے ایکسپریس کے رابطے پرکہاکہ درخواست دینے والے وہ لوگ ہیں جن کی پیمرا میں اپنی بھرتیاں غیرقانونی ہوئی ہیں۔یہ لوگ اپنے خلاف چلنے والی انکوائریوں پرکارروائی رکوانے کیلیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ میں ان تمام ہتھکنڈوں کاسامناکروں گا۔