ملک میں زکوٰۃ لینے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
بینک سیونگ ڈپازٹس میں کمی،کٹوتی سے استثنیٰ لینے کے باعث زکوٰۃ ادائیگی متاثر
ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے سرکاری زکوۃلینے کے ضرورت مندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔
بینکوں میں سیونگ ڈپازٹس میں کمی اور کٹوتی سے استثنیٰ لینے میں اضافہ کے سبب حکومت کو زکوۃ کی مد میں طلب کے مقابلے بہت کم فنڈز دستیاب ہیں جس سے زکوۃ فنڈ کی ادائیگی شدید متاثر ہو ئی ہے۔
پنجاب میں فنڈز کی قلت کے سبب سالانہ ڈھائی لاکھ افراد کو ہی زکوۃ دی جا رہی ہے جن میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، فنی تعلیم اور دینی مدارس کے طلبہ شامل ہیں۔ زیر تعلیم ڈاکٹر اور انجینئر کو سالانہ 18 ہزار روپے فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ جذام کے مریضوں کے علاج، غریب بچیوں کی شادی کیلئے بھی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے ،محدود مالی وسائل کے سبب گزشتہ تین برس میں صرف 1 لاکھ36 ہزار مستحق مریضوں کو ہی زکوۃ گرانٹ دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سمیت معاشی بحرانوں کی وجہ سے ملک میں ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری نے انتہائی غریب خاندانوں سمیت سفید پوش افراد کو بھی غیر معمولی دباؤ کا شکار کردیا ہے۔