وصیت کے مطابق امریکی شہری کی میت کو موٹرسائیکل پر بٹھاکر دفنایا گیا

اسٹینڈلے کی آخری خواہش پوری کرنے کیلیے قبربھی معمول سے بڑی بنائی گئی


Express Desk February 02, 2014
اسٹینڈلے کی آخری خواہش پوری کرنے کیلیے قبربھی معمول سے بڑی بنائی گئی۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست اوہایو میں ایک شخص کواس کی خواہش کے مطابق پسندیدہ موٹر سائیکل سمیت دفنادیاگیا۔

امریکی ریاست اوہایو میں بلی اسٹینڈلی نامی شخص نے آخری خواہش ظاہرکی تھی کہ جب وہ مرجائے تو اسے اس حالت میں دفنایاجائے کہ جیسے وہ اپنی موٹرسائیکل پرسوارہو۔بلی اسٹیڈلی کودفنانے کیلیے شیشے کا خصوصی تابوت تیارکیاگیاجس میں اس کی1977ماڈل کی ہارلے ڈیوڈسن موٹرسائیکل نصب کی گئی اوراس پربلی اسٹینڈلی کی میت کواس طرح بٹھایاگیاکہ گویا جیسے وہ اپنی موٹرسائیکل چلا رہاہو، اسٹینڈلے کی آخری خواہش پوری کرنے کیلیے قبربھی معمول سے بڑی بنائی گئی۔4بچوں کے والداسٹینڈلی کی موت پھیپھڑوں کے کینسرسے ہوئی،ان کی آخری خواہش پوری کرنے کیلیے لاش پرکیمیکل لگانے کے بعدانھیں سیاہ چمڑے سے تیارکپڑے اورہیلمٹ پہنایا گیااورپھرلاش کوموٹر سائیکل پردھاتی پٹی کے سہارے بٹھایاگیا۔ اسٹینڈلی کے ورثاکاکہناہے کہ82سالہ بلی اسٹینڈلی تھوڑے عجیب وغریب مزاج کے مالک تھے اورکئی برسوں سے اپنے آخری سفرکوغیرمعمولی طریقے سے منعقد کروانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،ان کے2بیٹوں نے ان کی موت سے پہلے ہی تابوت تیارکرالیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |