آریان خان کی گرفتاری پرسلمان خان دوست شاہ رخ خان کی مدد کے لیے پہنچ گئے

مداحوں کی جانب سے سلمان خان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے


ویب ڈیسک October 04, 2021
(این سی بی) نے 2 اکتوبرکی رات ممبئی کے ساحل پر ایک بحری جہاز پر پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران دس افراد کو گرفتار کیا گیا تھا

BEIJING: بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان ان کی مدد کوپہنچ گئے۔

دبنگ سلمان خان اورکنگ شاہ رخ خان کی دوستی کے چرچے بالی ووڈ میں مشہورہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیرکے لیے بھی آگے آگے رہتے ہیں۔

اب شاہ رخ خان کے بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ اداکارہیں جو کنگ خان کی مدد کو پہنچے ہیں۔ جو دونوں کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اس وقت بگ باس 15 کی لانچنگ تقریب میں خاصے مصروف ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنے دوست اداکار کی مدد کو پہنچے جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔



واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے 2 اکتوبرکی رات ممبئی کے ساحل پر ایک بحری جہاز پر پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران دس افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں کنگ خان کا بیٹا آریان بھی شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں