عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو، عامر لیاقت


ویب ڈیسک October 04, 2021
اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو، عامر لیاقت فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کے بارے میں بتایا اور وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو دعا بھی دی تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔

ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے ، اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔

یہ بھی پڑھیں: عامرلیاقت حسین کے تحریک انصاف سے اختلافات سامنے آگئے

گزشتہ سال بھی عامر لیاقت نے خود کو بے بس ایم این اے قرار دیتے ہوئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں یہ قدم نہیں اٹھایا۔

2018ء میں بھی عامر لیاقت کے پارٹی کی کراچی کی قیادت سے اختلافات سامنے آئے تھے اور انہوں نے اپنی جماعت پر کراچی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگادیا تھا۔

استعفی تاحال موصول نہیں ہوا، ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ

دریں اثنا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت حسین کا استعفی موصول نہیں ہوا۔ ذرائع سیکریٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے کراچی سے رکن نے اپنے استعفے کے بارے میں اسپیکر آفس کو بھی آگاہ نہیں کیا، جب استعفی موصول ہوگا تو پھر اس کی تصدیق متعلقہ رکن سے کی جاے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں