چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کیلیے بھی عہدہ بچانا مشکل ہوگیا

چئیرمین رمیز راجہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے


Sports Reporter October 04, 2021
چئیرمین رمیز راجہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: چیف سلیکٹر محمد وسیم کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کیلیے بھی عہدہ بچانا مشکل ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کے بعد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے لیے بھی اپنا عہدہ بچانا مشکل ہو گیا۔ سبحان احمد کے استعفی کے بعد سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے سلمان نصیر کو جی ایم لیگل ڈیپارٹمنٹ سے ترقی دے کر چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سلمان نصیر کو اب گھر جانا پڑے گا یا پھر پرانی تنخواہ پر لیگل ڈیپارٹمنٹ کی دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہوں گی۔ تاریک مستقبل کے پیش نظر سلمان نصیر نے بھی نئی صورتحال میں بورڈ کے ساتھ وابستگی جاری رکھنے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ چئیرمین رمیز راجہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے اور اگلے چند روز میں اہم پیش رفت کا قوی امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں