کسانوں کی حمایت پر سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار

گزشتہ روز کسان مظاہرین پر نائب وزیر داخلہ نے گاڑی چڑھا دی جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے


ویب ڈیسک October 04, 2021
سدھو کسان سے حمایت کے لیے اترپردیش آئے تھے، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں 8 کسانوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران 8 کسانوں کی ہلاکت پر اظہار یکجہتی کے لیے جانے والے رہنماؤں نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دریں اثناء پولیس نے اترپردیش، پنجاب بارڈر کو بند کرکے پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلٰی کو بھی اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا جب کہ لکھنؤ میں پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی وزیر کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی، 8 افراد ہلاک

گزشتہ روز اترپردیش میں نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر کسانوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران بی جے پی رہنما کے بیٹے نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔

کسان رہنماؤں نے گاڑی چلانے والے نائب وزیر داخلہ کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ نوجوت سدھو سمیت اپوزیشن رہنما کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہی اترپردیش آرہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں