ٹیلی وژن انڈسٹری کا نیا ابھرتا ہوا ستارہ ۔۔ علمہ جعفری

ابھرتی ہوئی اداکارہ نے پہلی ہی پرفارمنس سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے


ویب ڈیسک October 02, 2021
وہ مقبول ڈرامے پری زاد میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، فوٹو: فائل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوش قسمتی ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔ ابھرتی ہوئی اداکارہ علمہ جعفری بھی ایک ایسا ہی نام ہے جنھوں نے اپنی پہلی پرفارمنس سے ہی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستان میں کچھ برسوں کے دوران پھلنے پھولنے والی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے ایسے باکمال اور باصلاحیت چہرے متعارف کرائے ہیں جنھوں نے نہ صرف ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے بلکہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ یہ چہرے ماڈلنگ کی دنیا اور اشتہارات کے شعبے میں بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور علمہ جعفری انہی میں سے ایک جو ابھرتی ہوئی اداکارہ اور فیشن اور اسٹائل کی دنیا میں پہچان بنارہی ہیں۔

علمہ جعفری مقبول ترین ڈرامہ ستم میں نوال سعید کی دوست زارا کے روپ میں اسکرین پر نظر آئیں اور تانا بانا میں مرکزی کردار علیزہ شاہ کے ساتھ اہم رول ادا کرکے مقبولیت حاصل کی جب کہ ان دنوں ان کا ڈرامہ پری زاد ناظرین میں بے حد مقبول ہورہا ہے جس میں وہ جانو کی جانو یعنی ماہی کا رول ادا کررہی ہیں۔

علمہ جعفری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب انھیں کئی ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات میں ماڈلنگ کی آفر ہوچکی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔علمہ جعفری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ بھی ناظرین کو مایوس نہیں کریں گی اور جلد کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والے ٹی وی ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں