انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا اور قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔
کراچی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ ملزموں پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی جس میں عدالت نے مجرموں کو دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
مجرموں میں محمد ذیشان، راحیل اور عدنان شامل ہیں جنہوں نے 10 سالہ لڑکے عزیر کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔ جرم کے بعد مجرموں کے خلاف شاہ فیصل تھانے میں 2015ء میں مقدمہ درج ہوا۔
استغاثہ کے مطابق مجرموں نے لڑکے کی بازیابی کے لیے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ تاوان نہ دینے کی صورت میں لڑکے کو مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھی۔ مجرموں نے عزیر کو نوشہرہ فیروز لے جا کر قتل کردیا تھا۔ تاوان نہ ملنے کی صورت میں لڑکے کا قتل کردیا گیا تھا۔