پشاوراورگرد و نواح میں پولیوسمیت 9 بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن سیکیورٹی سخت

’’صحت کا انصاف‘‘ کے تحت آئندہ 3 ماہ تک ہر اتوار کو پولیو سمیت 9 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے قطرے پلائے جائیں گے۔

صحت کا انصاف پروگرام کا آغاز 26 جنوری سے ہونا تھا تاہم سیکویرٹی خدشات کے باعث اسے ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

WASHINGTON:
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سےصوبائی دارالحکومت اور گرد و نواح میں سخت سیکیورٹی انتطامات کے ساتھ '' صحت کا انصاف '' مہم کے تحت 5 سال سے کم عمر بچوں میں پولیوسمیت 9 بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن جاری ہے۔


پشاور اور گرد و نواح میں آج سے ''صحت کا انصاف'' مہم شروع کردی گئی ہے جس کے تحت آئندہ 3 ماہ تک ہر اتوار کے روز8 سال سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں میں پولیو سمیت 9 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے قطرے پلائے جائیں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر بھر میں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔ پولیس اور ایف سی اہلکار قبائلی علاقوں سے آنے والے راستوں کی سخت نگرانی کررہے ہیں جبکہ نواحی علاقوں میں امن لشکر کے رضاکار بھی اس مہم میں پولیس کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ صحت کا انصاف پروگرام کا آغاز 26 جنوری سے ہونا تھا تاہم سیکویرٹی خدشات کے باعث اسے ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
Load Next Story