پشاور میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سےایک شخص جاں بحق 24 زخمی

اکثر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے تاہم کچھ کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک February 02, 2014
رنگ روڈ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت ڈالنے کا کام جاری تھا کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی اور کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔ فوٹو: فائل

رنگ روڈ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق رنگ روڈ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت ڈالنے کا کام جاری تھا کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی اور کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں جنہوں نے تمام زخمیوں کو بروقت لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


اسپتال انتطامیہ کے مطابق اکثر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے تاہم کچھ کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |