کچرا کنڈی پر پشاور کے سب سے بڑے پارک کی تعمیر مکمل

گلستان ہزار خوانی پارک میں معذور افراد کیلئے بھی الگ ٹریک اور واش رومز کی تعمیر کی گئی ہیں


شاہ زیب خان October 05, 2021
20 سال سے قائم ڈپمنگ سائٹ سے 20 ہزار ٹرک گند نکالاگیا ہے، میگا پارک انتظامیہ فوٹو: ایکسپریس

رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر 216 کنال پر محیط میگا پارک کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

پشاور ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کے ہارٹیکچرل ڈائریکٹریٹ کی زیر نگرانی رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر 216 کنال پر محیط میگا پارک کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ پشاور ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اکتوبر کے آخری ہفتے میں گلستان ہزار خوانی پارک کو شہریوں کیلئے کھولا جائے گا۔



پارک کو رنگ روڈ پر ٹریفک کے شور سے محفوظ رکھنے کیلئے جنگل پلانٹیشن کے تحت 1500 درخت لگائے گئے ہیں گلستان ہزارخوانی پارک میں نایاب پودے ڈریگن بونسائی ، امل تاس اور سات رنگی لگائے جارہے ہیں، 250 گاڑیوں کیلئے پارکنگ ، کلر فاؤنٹین ،وسیع اسٹون پچنگ تالاب اور راہداری میں پتھروں اور سنگ مرمر کے کام کو مکمل کیا گیا ہے۔



منصوبے کے نگران ڈپٹی ڈائریکٹر فرید اللہ خٹک کے مطابق شہر کی قیمتی اراضی پر 20 سال سے گندگی جمع کی جارہی تھی جس نے ڈمپنگ سائٹ کی صورت اختیار کر لی تھی تاہم ہارٹیکچرل ڈائریکٹریٹ کو ٹاسک ملا مذکورہ اراضی کو کارآمد بنایا جائے جس پر پی اے ڈی کے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ریاض علی خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق محسود کے ہمراہ کام شروع کیا اور قلیل مدت میں پشاور کی عوام کیلئے وسیع پارک کی صورت میں ایک خوشگوار اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارک کے ساتھ متصل 74کنال اراضی پر برڈز ایوری اور چڑیا گھر بنانے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے.

واضح رہے کہ رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر واقع میگا پارک کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان اکتوبر کے آخری ہفتے میں کریں گے۔



ڈس ایبل فرینڈلی پارک

گلستان ہزار خوانی پارک میں معذور افراد کیلئے بھی الگ ٹریک اور واش رومز کی تعمیر کی گئی ہیں، جاگنگ کے لئے 4400 فٹ لمبا اور 15 فٹ چوڑا جاگنگ ٹریک بنایا گیا جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا جاگنگ ٹریک ہوگا اسی طرح بچوں کیلئے 13 کنال کا پلے ایریا مکمل کیا گیا ہے اور 17 کنال کا سینٹرل میڈیم تیار کیا گیا ہے جس میں کلر فاؤنٹین نصب کیا جائے گا پارک کی اندرونی واکنگ ٹریک کی کل لمبائی 4000 فٹ جس کو پہاڑی پتھر سے تعمیر کیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی اثرات کم سے کم ہو۔



20 سال سے قائم ڈپمنگ سائٹ خوبصورت پارک میں تبدیل

پشاور کے میگا پارک کے کنٹریکٹر سجاد کا کہنا ہے کہ 20 سال سے قائم ڈپمنگ سائٹ سے 20 ہزار ٹرک گند نکالاگیا ہے جبکہ اسی طرح 20 ہزار کے قریب ٹرک ساحلی ریت ڈال لیول کیا گیا، 4 ماہ کی شب و روز محنت اور کوششوں سے پشاور کی عوام کیلئے پارک کی تکمیل ممکن ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں