کراچی گلشن غازی میں سرچ آپریشن کے دوران 23 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

اپنے جوانوں کی شہادت ہرگز نہیں بھلائیں گے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا پیچھا جاری رکھیں گے،ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک February 02, 2014
گزشتہ روز رینجرز نے الاصف اسکوائر میں بھی سرچ آپریش کرکے 370 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا فوٹو : فائل

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن غازی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز بریگیڈیئر حامد کا کہنا ہے کہ ہم اپنے جوانوں کی شہادت کو ہرگز نہیں بھلائیں گے ، دھشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا پیچھا کرتے رہیں گے، گلشن غازی اور اتحاد ٹاؤ ں میں موجود جرائم پیشہ عناصر اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے، آپریشن کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 40 ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں ، یہ ملزم

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے الاصف اسکوائر میں بھی سرچ آپریش کرکے 370 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں