آریان منشیات استعمال کرسکتا ہے شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دو روز قبل منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 05, 2021
آریان خان کو تحقیقات کے دوران اس کے خلاف جمع ہونے و الے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ، رپورٹس فوٹوفائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کا بیٹا آریان خان منشیات استعمال کرسکتا ہے۔

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو دو روز قبل منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔

اس بحری جہاز پر شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی موجود تھا۔ آریان خان کو تحقیقات کے دوران اس کے خلاف جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں شو کی میزبان سیمی گریوال سے آریان کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میزبان کی جانب سے ان کے بیٹے کے بارے میں سوال پوچھنے پر شاہ رخ خان کہتے ہیں میں نے آریان کو کہہ دیا ہے جب وہ تین یا چار سال کا ہوگا تو لڑکیوں کے پیچھے بھاگ سکتا ہے، جتنی چاہے شراب نوشی کرسکتا ہے، منشیات استعمال کرسکتا ہے۔ اسے جلدی زندگی جینی شروع کرنی چاہئے اور زندگی کو انجوائے کرنا چاہئے۔



تاہم شاہ رخ خان نے یہ بات مذاق میں کہی تھی اور یہ شو 1997 میں آن ایئر ہوا تھا جس وقت آریان خان کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس شو میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان بھی موجود تھیں جو شاہ رخ کی اس بات پر ہنس پڑی تھیں۔

تاہم اب آریان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کی یہ پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ ان پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شاہ رخ نے اپنے بیٹے کو یہ سکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان دوران تفتیش رو پڑا

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دوران تفتیش آریان خان کی رونے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جب آریان کو گرفتار کیا گیا تو وہ گھبرائے ہوئے تھے اور تفتیشی سوالات کے دوران روپڑے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ 4 سال سے منشیات استعمال کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں