چمن بارڈر بند طالبان کا پاکستان سے سابق افغان حکومت سے کئے معاہدے پر عمل کا مطالبہ

جب تک پرانے معاہدے کے مطابق پیدل آمد و رفت بحال نہیں کی جاتی سرحد بند رہے گی، افغان طالبان


ویب ڈیسک October 05, 2021
چمن بارڈر کی بندش سے دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارت مکمل طور پر بند ہوگئی فوٹو: فائل

طالبان نے پاکستان سے سابق افغان حکومت سے کئے گئے معاہدے پر عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے چمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان طالبان نے چمن سے منسلک سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے جہاں سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئی ہیں وہیں پیدل سرحد پار کرنے والوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔ سرحد کی بندش کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پھلوں و سبزیوں کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ سرحد پارکرنے والے مقامی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، سرحد پر پیدل آمد و رفت کو شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر جاری رکھا جائے، پاکستان اس حوالے سے سابق افغان حکومت کے ساتھ کئے گئے معایدے کا پابند ہے، پاکستان پر لازم ہے کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کرے۔ جب تک پرانے معاہدے کے مطابق پیدل آمد و رفت بحال نہیں کی جاتی بارڈر بند رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں