بلدیاتی نظام جمہوریت کی روح ہے الطاف حسین

الطاف حسین نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے نفاذ کی مخالف سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت کےمخالف ہیں


ویب ڈیسک September 10, 2012
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین فوٹو فائل

ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی روح ہے اوراس کی مخالفت کرنادراصل جمہوریت کی مخالفت کرنا ہے۔

ایم کیوایم کےاعلامیےکے مطابق الطاف حسین نے یہ بات لاہورزونل آفس میں لاہور زون، مختلف اضلاع اورتحصیل کےذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم عوام کے مسائل کاحل چاہتی ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے نفاذ کی مخالف سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت کےمخالف ہیں اوروہ نہیں چاہتےکہ نچلی سطح پر عوامی مسائل حل ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں