پینڈورا پیپرز کی تحقیقات عمران خان کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتیں ن لیگ

آف شورکمپنیوں کے مالک عمران خان مافیاز اور چوروں کی رکھوالی کرتے آئے ہیں، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک October 05, 2021
عمران خان مافیا کی سرپرستی کرتے ہوئے ایک اور این آر او دیں گے، ترجمان (ن) لیگ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پینڈورا پیپرز کی تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔

وزیراعظم کی جانب سے ‏پینڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کے فیصلے پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کے ساتھ ایک اور بھونڈا مذاق کیا گیا ہے، آف شور کمپنیوں کے مالک عمران خان مافیاز اور چوروں کی رکھوالی کرتے آئے ہیں، وہ آٹا، چینی، قرض، بجلی، گیس، پیٹرول، دوائی اور رنگ روڈ سمیت لاتعداد کمیشن بنانے اور نام نہاد تحقیقات کرانے کے بعد آف شور' وزیروں اور مشیروں کو این آر او دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پینڈورا پیپرز کی تحقیقات نہیں ہو سکتیں، یہ کرپشن پکڑنے نہیں بلکہ آف شور کابینہ اور کرپٹ مافیا کو بچانے کا ہتھکنڈا ہے۔ عمران خان سرپرستی کرتے ہوئے مافیا کو ایک اور این آر او دیں گے۔ اگر اے ٹی ایم پکڑے گئے تو عمران خان کا کیا ہوگا، وہ پہلے استعفیٰ دیں پھرتحقیقات کا ڈرامہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |