اسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم ابراہیم خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی


ویب ڈیسک October 05, 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم ابراہیم خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم ابراہیم خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم ابراہیم خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چار صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق پہلے تو کیس میں ایف آئی آر متاثرہ لڑکے نے نہیں کرائی دوسرا چھ دن بعد ایف آئی آر ہوئی، نہ متاثرہ لڑکے کا فوری میڈیکل ہوا اور نہ ہی دفعہ 161 کا بیان فوری طور پر ریکارڈ کیا گیا، پٹشنر کے مطابق یونیورسٹی میں میری مخالفت کی وجہ سے پھنسایا گیا، اس معاملے کو ٹرائل کورٹ دیکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا جس بنیاد پر ملزم کو مزید قید میں رکھا جائے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ متاثرہ لڑکے نے تین سپلیمنٹری بیانات ریکارڈ کرائے جن میں تضاد ہے اور شکایت کنندہ وقوعہ کا عینی شاہد نہیں اور ایف آئی آر بھی جعلی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی یونیورسٹی میں اٹھارہ جون کو واقعہ ہوا تھا اور 24 جون کو تھانہ سبزی منڈی میں ایف آئی آر درج ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں