صادق اور امین کا اطلاق غیر مسلم پر بھی ہوتا ہے سپریم کورٹ

صوبائی وزیر سندھ مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

صوبائی وزیر سندھ مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

درخواست شہری یونس الیاس نے دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست زائد المعیاد ہونے کی بنا پر خارج کی۔ عدالت نے کہا کہ میرٹس پر بھی کیس نہیں بنتا، کیس تاخیر سے دائر کرنے کی مناسب وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔


درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مکیش کمار چاولہ شراب فروشی کرتا ہے اور وہ شراب فروش ہونے کی بنا پر رکن اسمبلی نہیں بن سکتا، اہل علاقے نے بھی مکیش کمار کی شراب فروشی کے خلاف درخواست دے رکھی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل میں رابطہ نہیں کیا، سپریم کورٹ میں درخواست بھی 7 دن تاخیر سے جمع کروائی گئی۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ صادق اور امین تو غیر مسلم پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
Load Next Story