تحریک انصاف کے مرکزی دفتر سے درجنوں ملازمین فارغ

ملازمین نے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔


ویب ڈیسک October 05, 2021
ملازمین نے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف نے مرکزی دفتر میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔

کئی برسوں سے کام کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے مراسلے تھما دیے گئے۔ نوکریوں سے برخاست کیے گئے ملازمین نے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

مراسلے میں ایڈمنسٹریٹر زاہد کاظمی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مرکزی دفتر کے خرچے کم کرنے کی ہدایت کی ہے، یکم اکتوبر سے پارٹی کے مرکزی دفتر کو آپکی خدمات درکار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں