رواں ماہ ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی
پنجاب کے شمالی و بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے مہینے میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گلگت بلتستان، شمال مغربی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارشیں ہوں گی تاہم بالائی پنجاب، وسطی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقو ں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں تاہم بارشوں کے باعث زمین میں نمی ربیع کی فصل کے لئے سازگار ثابت ہوگی، پنجاب کے شمالی و بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور رواں ماہ کے دوران رات کے وقت درجہ حرارت میں بھی بدستور کمی آئے گی۔