لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ائیر کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

غیر ملکی پرواز کو پرندہ ٹکرانے سے نقصان، لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا گیا


ویب ڈیسک October 05, 2021
غیر ملکی پرواز کو پرندہ ٹکرانے سے نقصان، لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا گیا

لاہور ایئرپورٹ سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ائیرلائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائر لائن کی پرواز لاہور سے استنبول جارہی تھی، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا، جس پر طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا۔

غیرملکی ائرلائن کے طیارے میں ساڑھے تین سو کے قریب مسافر سوار تھے، جنہیں انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج منتقل کر دیا گیا اور طیارے کی روانگی غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

غیر ملکی ائر لائن نے پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھروں کو جانے کا مشورہ دیا، جس پر مسافروں نے ائرپورٹ پر احتجاج شروع کردیا اور گھروں کو جانے کی بجائے ائر لائن سے ہوٹلوں میں رہائش دینے کا مطالبہ کردیا۔ اے ایس ایف نے مسافروں کو احتجاج کرنے سے روکنے کے لیے نفری طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں