سراج الحق کا پینڈورا لیکس پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

سراج الحق کا چیف جسٹس سے پینڈورا لیکس کا ازخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ


ویب ڈیسک October 05, 2021
سراج الحق کا چیف جسٹس سے پینڈورا لیکس کا ازخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ فوٹو:فائل

ANKARA: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چیف جسٹس پاکستان سے پینڈورا لیکس کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا لیکس میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، اداروں سے آئین کی پاسداری کی امید رکھتے ہیں، سابق فوجی افسران کے نام پینڈورا لیکس میں آئے ان اداروں کے سربراہان بھی ان کا احتساب کریں، جن حکومتی وزرا اور مشیران کے نام پینڈورا لیکس میں آئے ہیں وہ فوری مستعفی ہوجائیں ورنہ ان سے استعفی لے لیاجائے، جن حاضراورسابق افسران کے نام آئے ہیں،ان محکموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ازخود ان لوگوں کیخلاف تحقیقات کریں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پانامہ لیکس پر عمران خان نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، اب پینڈورا لیکس پر صرف ایک ٹویٹ کیا اور اپنے آفس میں سیل بنانے کا فیصلہ کیاہے، پینڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے انکوائری سیل کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ اپنے لوگوں کو بری کرنے کے مترادف ہے، پانامہ اور پینڈورا لیکس میں مافیاز پر حکومت و اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نیوٹرل امپائرکامطالبہ کرنے والے پینڈورا لیکس میں ملوث افراد کو احتساب کے لیے کسی نیوٹرل فورم میں لائیں اور غیر جانبدار احتساب کریں، چیف جسٹس آف پاکستان پینڈورا لیکس پر ازخود نوٹس لیں، تحقیقات کے لیے اعلی عدالتی کمیشن بنایا جائے، پینڈورا لیکس پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے، ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا لیکن چند ایک کے احتساب کے بعد سپریم کورٹ میں خاموشی ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں