ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا یہ کٹھ پتلی عمران خان کیا چیز ہے بلاول بھٹو زرداری

اگر کل شفاف الیکشن ہوں تو پی پی پی کی حکومت آجائے، چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک October 05, 2021
اگر کل شفاف الیکشن ہوں تو پی پی پی کی حکومت آجائے، چیئرمین پی پی پی فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا تو یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے۔

کوٹلی میں بلاول بھٹو نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے دھاندلی کا مقابلہ کیاہے، پی پی پی کے جیالے آخری جنگ کیلئے تیار ہیں، ہم عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں ، ہم نے آمروں اور ظالموں کا مقابلہ کیا یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے، ہر جیالے کے لیے جیل جانا ضروری ہے وہاں ان کی ٹریننگ ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی طرح کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے، موجودہ حکومت عوام اور غریب دشمن ہے، اس نے 16 ہزار خاندانوں کو بےروزگار کردیا، 10 اکتوبر کو ضمنی الیکشن میں آپ نے تیر پر ٹھپہ لگانا ہے، یہ سیٹ آپ نے پیلز پارٹی کے حصے میں ڈالنی ہے تاکہ ہم کشمیر دشمن عناصر کا مقابلہ کرسکیں۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ نئی حکومت نے آپ کے لیے کیا کیا، عمران خان کے وعدے کیا ہوئے کہ گرین پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے، باہر سے لوگ پاکستان نوکریاں کرنے آئیں گے، درحقیقت حکومت نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، سچ تو یہ ہے کہ اگر کل صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں تو پی پی پی کی حکومت آجائے گی اور آنے والا وزیراعظم جیالا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں