سعودی عرب گمراہ کن ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

ملزمان نے دکان کے سامنے ویڈیو بنائی اور اس میں فائرنگ کی آواز شامل کرکے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی


ویب ڈیسک October 05, 2021
ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا، فوٹو: فائل

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کے جرم میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الجوف میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان ملزمان پر سوشل میڈیا پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کی عمریں 30 کے قریب ہیں۔ ملزمان کے موبائل بھی قبضے میں لے لیے گئے جنھیں بطور شواہد کے پیش کیا جائے گا۔

الجوف ریجن پولیس کے ترجمان کرنل یزید النومس نے پبلک سکیورٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ گمراہ کن ویڈیو ایک دکان کے سامنے بنائی گئی تھی اور ویڈیو میں شدید فائرنگ کی آواز کو شامل کرکے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی تاکہ ویڈیو وائرل ہوسکے۔

واضح رہے کی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس سے شہریوں میں کسی دہشت گردی کے واقعے کے پیش نظر خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں