بینک مینیجر نے ساتھ کام کرنے والی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم نے کاغذات چیک کرنے کے لیے اپنے گھر بلاکر اسلحے کے زور پر زبردستی جنسی زیادتی کی


ویب ڈیسک October 05, 2021
ملزم نے کاغذات چیک کرنے کے لیے اپنے گھر بلاکر اسلحے کے زور پر زبردستی جنسی زیادتی کی۔(فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: بینک مینیجر نے اپنی ساتھی ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مدعیہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نے کاغذات چیک کرنے کے لیے مجھے اپنے گھر بلایا، جہاں اس نےاسلحے کے زور پر زبردستی جنسی زیادتی کی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف خاتون بینک ملازم کی مدعیت میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں