عمران خان طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا عملاً حصہ نہیں بن سکتے تحریک انصاف

طالبان کو عمران خان کا کردارعالمی سطح پر دیکھنا چاہیے،طالبان کمیٹی میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں، اعجاز چوہدری

طالبان کو بھی آگے بڑھنا چاہئے تاکہ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے کوئی راستہ نکالا جائے،صدرتحریک انصاف پنجاب فوٹو:فائل


تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ طالبان کی تجویز کردہ مذاکراتی کمیٹی میں عمران خان شامل نہیں ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ طالبان کو عمران خان کا کردار عالمی سطح پر دیکھنا چاہیے،عمران خان مذاکراتی کمیٹی کا عملاً حصہ نہیں بن سکتے، طالبان کو چاہیے کہ وہ کمیٹی میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آئینی حدود کے اندر مذاکراتی عمل کو نتیجے تک پہنچانا چاہتی ہے تاہم دہشتگردی کے خلاف تحریک انصاف کا موقف واضح ہے۔ اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی پر اعتماد ہے، طالبان کو بھی آگے بڑھنا چاہیے تاکہ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے کوئی راستہ نکالا جاسکے۔

Load Next Story