چنیوٹ میں درندگی کی انتہا ایک شخص کی آنکھیں نکال کر کیلیں ٹھوکنے والے ملزمان گرفتار
ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں،قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او چنیوٹ
لاہور:
چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں درندگی کی انتہا ہو گئی ملزمان نے ایک شخص کی آنکھیں نکال کر کیلیں ٹھونک دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ محمد والا کی حدود میں دو ملزمان نے ناصر نامی شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی آنکھیں نکال دی اور مبینہ طور پر آنکھوں میں کیلیں بھی ٹھونکی گئیں۔ زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال سے فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔
ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے اس واقعے کا فوری نوٹس لے لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے، جس پو پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا