پشاور کے پکچرہاؤس سنیما میں دو دھماکے 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

دونوں دھماکے شو کے دوران ہوئے، دھماکوں میں چینی ساختہ ہینڈ گرینیڈ استعمال کیے گئے، پولیس حکام


ویب ڈیسک February 02, 2014
دھماکوں کے وقت سنیما ہال میں 100 کے لگ بھگ لوگ موجود تھے۔ فوٹو: ایکسپریس

پکچر ہاؤس سنیما کے اندر 2 دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں دھماکے سنیما روڈ پر واقعے پکچر ہاؤس سنیما کے ہال کے اندر شو کے دوران ہوئے جن میں 3 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے شو کے دوران ہوئے، دھماکوں کے وقت سنیما ہال میں 90 سے 100 افراد موجود تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دھماکے چینی ساختہ ہینڈ گرینیڈ سے کیے گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس ایسے اطلاعات تھیں کہ سنیما کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتاہے اور اس حوالے سے سنیما گھر کے مالک کو آگاہ کردیا گیا تھا جس نے سکیورٹی کی ذمہ داری خود لی تھی۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل بھی اسی سنیما کو دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں