لگژری گاڑیاں خریدنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

گاڑیوں کی نیلامی کیلیے الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروایا جائے، وفاقی ٹیکس محتسب کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ

لگژری گاڑیاں خریدنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت فوٹو: انٹرنیٹ

QUETTA:
ایف بی آر کی جانب سے پکڑی جانے والی نان ڈیوٹی پیڈ اور اسمگل شدہ گاڑیوں کی نیلامی میں نان فائلرز کا قیمتی و لگژری گاڑیاں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔


وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ان گاڑیوں کی نیلامی میں حصہ لینے والے نان فائلرز کیخلاف قانونی کارروائی کرنے اور انھیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے دو رکنی بنچ کے فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی نیلامی کیلیے الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروایا جائے اور وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد کرکے ساٹھ روز میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔
Load Next Story