لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کراچی میں سپرد خاک
عمر شریف کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ISLAMABAD:
کامیڈی کنگ اور لیجنڈ اداکارعمر شریف کو حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
عمر شریف کا جسد خاکی حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں لایا گیا تو مزار کے اطراف سیکیورٹی الرٹ جب کہ مزار جانے والا حصہ بھی بند کردیا گیا، تدفین کے عمل میں صرف اہلِ خانہ، قریبی عزیز اور چند اہم شخصیات نے حصہ لیا۔
اس سے قبل عمر شریف کی نمازجنازہ سیلانی ویلفیئر کے علامہ بشیر فاروق قادری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سمیت مداحوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح 5 بج کر 35 منٹ پر کراچی پہنچا۔ عمر شریف کی فیملی میت وصول کرنے ایئرپورٹ پہنچی۔ عمر شریف مرحوم کا جسد خاکی ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 سے لایا گیا۔ کراچی پہنچنے کے بعد مرحوم کا جسد خاکی ضابطے کی کارروائی کے لیے انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل کردیا گیا۔ عمر شریف کی فیملی میت وصول کرنے ایئرپورٹ پہنچی۔ سی اے اے اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جسد خاکی ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
عمر شریف کا جسد خاکی کراچی پہنچنے کے بعد کارگو ٹرمینل پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ جسد خاکی وصول کرتے وقت بیٹے جواد عمر اور دیگر احباب جذباتی ہوگئے۔
عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل اور جرمنی سے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی بھی کارگو ٹرمینل پہنچ گئے اور انہوں نےعمرشریف کےاہلخانہ سےاظہارتعزیت کیا۔ سعیدغنی نے کہا عمرشریف نے ملک کانام دنیا بھرمیں روشن کیا۔ مداح عمرشریف کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نمازجنازہ میں شرکت کریں۔ آج عمر شریف کو ہم خراج عقیدت پیش کریں گے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سے جسد خاکی سرد خانے منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں چند گھنٹے رکنے کے بعد گھر منتقل کیا جائے گا۔ میں عمر شریف کی فیملی سے مکمل رابطے میں ہوں۔ ڈی ایم سی ساؤتھ کو مکمل فعال کیا گیا ہے۔ عمر شریف کے جنازے کی ادائیگی کے تمام اقدامات مکمل ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کوئی ایسا ادارہ ان کے نام سے منسوب کیا جائے جو کام کرتا رہے اور عمر شریف کو لوگ یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں کچھ وقت کے لیے قیام کرنا پڑا تھا تاہم وہ وہیں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔