
ایکسپریس نیوز کے مطابق پڈعیدن ریلوے پولیس تھانے کی حدود کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور سنائی دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کردیا گیا۔
بم ڈسپوزل انچارج نوید وسطڑو نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ساتھ اڑایا گیا ہے، دھماکے کی جگہ پر ڈیوائس بیٹری، ریموٹ کنٹرول اور دیگر اشیاء مل گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کے جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبر میل ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روکا گیا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔