حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر حتمی مشاورت شروع کردی

چیئرمین نیب سے متعلق حکومت کے فیصلے نے حکومت اور اپوزیشن میں مزید فاصلے بڑھا دیئے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک October 06, 2021
اپوزیشن کی طرف سے مناسب جواب نہ آنے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا فوٹو: فائل

حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر حتمی مشاورت شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر حتمی مشاورت شروع کردی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق حکومت کے فیصلے نے حکومت اور اپوزیشن میں مزید فاصلے بڑھا دیئے ہیں, حکومت اب تک کے اپوزیشن کے رابطوں سے مطمئن نہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایک مرتبہ پھر اپوزیشن اور حکومتی پارلیمانی لیڈرز کو ایک جگہ بٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے قیام میں تاحال اپوزیشن کی طرف سے کوئی سنجیدہ رویہ نہیں اپنایا گیا، اپوزیشن نے ماضی کی روایات کے مطابق بڑی اور بااختیار پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی شرط رکھی ہے۔ اپوزیشن نے سرد مہری نہ توڑی تو مشترکہ پارلیمانی کارروائی کی جانب مجبوراً جائیں گے، اس سے پہلے اپوزیشن سے ایک مرتبہ پھر معاملے پر مذاکرات کی کوشش کی جائے گی، اپوزیشن کی طرف سے مناسب جواب نہ آنے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے بھی اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں مشاورت کا امکان ہے ، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی انتخابی اصلاحات، حکومت کے رویے اور چیئرمین نیب توسیع کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |