انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے ‘مغربی تکبر‘ کا مظاہرہ کیا مائیکل ہولڈنگ

یقین ہے کہ انگلینڈ بھارت کے ساتھ ایسا نہ کرتا کیونکہ وہ بہت طاقتور اور امیر ہے، مائیکل ہولڈنگ


ویب ڈیسک October 06, 2021
پاکستان انگلینڈ اس وقت گیا تھا جب ویکسینز بھی موجود نہیں تھیں، مائیکل ہولڈنگ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے 'مغربی تکبر' کا مظاہرہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ پاکستان انگلینڈ اس وقت گیا تھا جب کورونا کے خلاف مدافعتی ویکسینز بھی موجود نہیں تھیں، پاکستان 6 یا 7 ہفتے کے لیے برطانیہ گیا اور انہوں نے وہاں کرکٹ کھیلی، انھوں نے اس بات کا پاس رکھا جو انگلینڈ چاہتا تھا تاکہ انگلینڈ کو بچا سکیں۔ انگلینڈ نے پاکستان میں صرف چار دن کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ ایسا نہ کرتے کیونکہ بھارت بہت طاقتور اور امیر ہے۔

مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سامنے آ کر دورے منسوخ کرنے کے فیصلے کے ردعمل کا سامنا نہیں کرنا چاہتا کیونکہ انہیں پتا ہے کہ انھوں نے جو کیا ہے وہ غلط تھا، اس معاملے میں مجھے یہی بات سمجھ آئی کہ یہ سارا معاملہ مغربی تکبر کا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ویسا ہی سلوک کروں گا جیسا میرا دل کرتا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا سوچتے ہیں، میں وہی کروں گا جو میں کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم گزشتہ ماہ انگلینڈ کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم گذشتہ ماہ انھوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں