مودی حکومت کورونا اموات پر لواحقین کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کردے سپریم کورٹ

تمام ریاستوں میں یہ ہرجانہ ڈیزازٹر مینجمنٹ فنڈ سے ایک ماہ کے اندر ادا کیے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ

ہرجانے کی رقم دعویٰ دائر کرنے کے ایک ماہ کے اندر ادا کی جائے، فوٹو: فائل

BEIJEING:
بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو حکم دیا ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والی اموات پر لواحقین کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو کورونا وبا پر ہونے والی اموات پر ڈیزازٹر مینجمنٹ فنڈ سے لواحقین کو فی کس 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرجانے کی رقم ورثاء کی جانب سے دائر دعوے پر 30 دن کے اندر ادا کی جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں تمام ریاستوں کو حکم دیا ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے کسی بھی شخص کے ورثا کو 50 ہزار روپے سے کم کی ادائیگی نہ کرے۔


اس سے قبل بھارت کی مختلف ریاستوں نے لواحقین کے لیے مختلف مالی امداد کا اعلان تو کر رکھا تھا جب کہ نیشنل ڈیزازٹر منیجمنٹ نے بھی گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ محکمے نے فی کس 50 ہزار معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اب تک اس پر ریاستوں اور این ڈی ایم اے کے اعلانات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا جس پر ورثاء نے مودی سرکار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا کے بعد دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بھارت ہے جہاں اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے۔
Load Next Story