کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کرولا گینگ دوبارہ سرگرم

جدید ہتھیاروں سے لیس ڈکیت گینگ کی بنگلے میں گھسنے کی کوشش ناکام


Staff Reporter October 06, 2021
جدید ہتھیاروں سے لیس ڈکیت گینگ کی بنگلے میں گھسنے کی کوشش ناکام

شہرکےپوش علاقے ڈیفنس میں کرولا گینگ دوبارہ سرگرم ہوگیا،جدید ہتھیاروں سے لیس ڈکیت گینگ نے گزری تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز6 خیابان غازی میں بنگلے میں گھسنے کی کوشش کی اور مزاحمت پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،پولیس نے ڈکیتی کی ناکام کوشش کے واقعے کامقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں وائٹ کرولا ڈکیت گینگ نے 2 بنگلے لوٹ لیے

فائرنگ کے باعث بنگلے میں کھڑی گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے جبکہ ڈکیت گینگ کی جانب سے چلائی جانے والی گولیاں بنگلے کی دیواروں پر لگیں ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک کرولا کار ایک بنگلے کے سامنے رکتی ہے جس میں سے مسلح ڈکیت اترکربنگلے میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر بنگلے میں موجود ایک شہری مسلح ڈکیتوں سے مزاحمت کرتا ہے تو مسلح ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے واپس فرارہو جاتے ہیں۔

اس حوالے سے گزری پولیس نے بتایا کہ بنگلہ آکاش جے رحمانی نامی شہری کی ملکیت ہے ،پولیس نے ناکام ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کر کے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں