فلم جیمز بانڈ 007 کی کامیابی میں پاکستانی آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات بھی شامل
کام یابی کے سفر میں بھائی نے والد جیسا کردار ادا کیا، بطور پاکستانی ہالی وڈ فلمز میں کام کرنا باعث اعزاز ہے، لاریب عطا
پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ لاریب عطا نے ایک اور بڑے بجٹ کی ہالی وڈ فلم میں اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاریب عطا نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی وڈ فلم جیمز بونڈ 007 میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کیا ہے، اس وقت یہ فلم برطانوی اور امریکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔
معروف گلوکارعطا اللہ خان عیسی خیلوی کی بیٹی لاریب عطا گزشتہ 10 سالوں سے ہالی وڈ میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کررہی ہیں۔ لاریب عطا جیمز بونڈ 007 سے قبل ہالی وڈ فلم ٹیننٹ اور مشن امپاسیبل فال آؤٹ، ایکس مین اور دیگر فلموں میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔
لاریب عطا 2019 میں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ میں نام زد ہونے والی واحد پاکستانی ہیں۔ لاریب عطا نے اس کام یابی کو اپنے بھائی سانول عیسی خیلوی کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام یابی کے اس سفر میں میرے بھائی نے والد جیسا کردار ادا کیا۔ بطور پاکستانی ہالی وڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے۔