وزیراعلیٰ بلوچستان استعفیٰ نہیں دیں گے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے ترجمان

ناراض ارکان کی شکایات اور تحفظات دور کیے جائیں گے، لیاقت شاہوانی


ویب ڈیسک October 06, 2021
ناراض ارکان کی شکایات اور تحفظات دور کیے جائیں گے، لیاقت شاہوانی . فوٹو : فائل

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ نہیں دیں گے کیوں کہ انہیں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناراض ارکان کی شکایات اور تحفظات دور کیے جائیں گے، ناراض دوستوں کو منانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان استعفیٰ نہیں دیں گے، انہیں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں